<p>پلوامہ (شبیر بٹ) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر اور ایم ایل اے ترال رفیق احمد نایک نے مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے لوک سبھا میںجموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کی ترمیمی بل اور یو ٹیز بل کو جمہوری روح کے منافی قرار دیتے ہوئے ان بلوں کی سخت مخالف کی۔</p><p>یاد رہے کہ ان بلوں کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں جاری مونسون سیشن کے دوران پیش کیا جس کے بعد ان بلوں کے خلاف احتجاجوں اور مذمتی بیانوں کا سلسلہ جاری ہے۔</p><p>رفیق نایک نے ترال میں ایک پروگرام کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’یہ دنوں بل نہ صرف جموں وکشمیر بلکہ پورے ملک کے جمہوری نظام کو متاثر اور یرغمال کریں گے اور ان سے جمہوری نظام درہم برہم ہوگا۔‘‘ </p>